محسن نقوی بیرون ملک ہونے کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہ ہوسکے

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر داخلہ محسن نقوی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے غیرحاضر رہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نام قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے شرکا کی فہرست میں شامل تھا تاہم وہ غیر حاضر رہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی بیرون ملک ہونے کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔وزیر داخلہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی گئے تھے۔ تب سے ان کی طبعت ناساز تھی اور وہ دبئی میں ہی قیام پذیر ہیں۔