ستوکتلہ:4 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں آئس بر آمد کر لی۔پولیس کے مطابق دوران اسنیپ چیکنگ پی آئی اے روڈ پر ملزمان رضوان اور طالب کو گرفتار کیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کے بعد امیر چوک کے قریب ملزمان طیب کرمانی اور عمران کو گرفتار کر لیاایس پی صدر شاہ رخ خان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 710 گرام سے زائد آئس بر آمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔