پنکی اور گروپ کے زیر استعمال 30 بینک اکائونٹس میں بھاری رقومات کی ٹرانزیکشن

کراچی(آئی این پی )ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے مالیاتی نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات منظر عام پر  آئے ہیں ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق  پنکی اور اس کے گروپ کے زیرِاستعمال 30 بینک اکائو نٹس میں 2020 سے 2026 کے دوران بھاری مالیت کی ٹرانزیکشنز کی گئیں،مختلف مالیاتی لین دین کیلئے  متعدد بینک اکائو نٹس ملزمان کے نام پر آپریٹ کیے جاتے رہے،تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سمیر کاکردار مختلف پرنسپل اکائو نٹس سے رقوم وصول کرنے اور انہیں دیگر ملزمان تک منتقل کرنے میں اہم رہا