ایران اسرائیل تنازع پر ٹرمپ کے متضادو بدلتے بیانات: برطانوی میڈیا برس پڑا

امریکی صدر امن کا نوبل انعام جیتنے کی خواہش کے باوجود ایرانی قیادت کوسنگین دھمکیاں دے رہے ہیں، میڈیا 
لندن (آئی این پی )برطانوی میڈیا ایران اسرائیل تنازع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متضاد اور بار بار بدلتے بیانات پر برس پڑا۔ ایران اسرائیل تنازع پر ٹرمپ کے بدلتے موقف پر برطانو ی میڈیا نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران پر طاقت کا استعمال کرنے کی بات کی تو کبھی سفارتکاری پر زور دیا، نیتن یاہو نے ٹرمپ پر مسلسل دبا ئوڈالا کہ وہ ایران کے معاملے میں سفارتکاری کے بجائے عسکری راستہ اپنائیں۔ برطانو ی میڈیا کے مطابق امریکی صدر امن کا نوبل انعام جیتنے کی خواہش کے باوجود دبا ئومیں آکر ایرانی قیادت کوسنگین دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ایرانی پہلے ہی مذاکرات کی میز پرموجود تھا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس میں بھی بیشتر ریپبلکنز اراکین اسرائیل کو امریکی ہتھیار فراہم کرنے کے سخت حامی ہیں۔