لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ ڈی ایس پی محمد ایوب کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر و فنانس کو ریلیف کی ہدایت دی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد عدنان کی تربیتی کورس پر جانے کی درخواست پر آر پی او سرگودھا کو ریلیف دینے کا حکم دیا گیا۔ لیڈی انسپکٹر شازیہ نورین کی تبادلے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت جاری کی گئی۔ لیڈی کْک مسرت پروین کی سرکاری رہائش کی درخواست پر ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کو فوری ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں، دیگر ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے گئے۔