ویلفیئر، بھرتی، سروس بحالی اور رہائش درخواستوں پر فوری ہدایات جاری کیں
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی اور مختلف مسائل پیش کیے جن پر آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ شہید کانسٹیبل امتیاز حسین کی والدہ کی جانب سے پوتے کی پولیس میں بھرتی اور مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی جبکہ لیڈی کانسٹیبل رخسانہ حسین کی سروس بحالی کیلئے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو احکامات جاری کیے گئے۔ مزید بر آں شہید کانسٹیبل اختر عباس اور شہید کانسٹیبل محمد صادق کی اہلیہ کی جانب سے گھر کی فراہمی کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دی گئیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔