ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے اپنی نئی فلم ’دی بلف‘ کے پریمیئر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، لاس اینجلس میں ہونے والی اس ایونٹ پر ون ڈیزل نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم کے موقع پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کا یومِ پیدائش ایک ہی دن ہے، اور اس خاص موقع پر انہوں نے پریانکا کو اپنی بہترین ’برتھ ڈے ٹوئن‘ قرار دیا، یہاں تک کہ انہیں نیلسن منڈیلا سے بھی تشبیہ دی۔ون ڈیزل کا کہنا تھا کہ پریانکا بے حد باصلاحیت ہیں اور نیویارک اسکریننگ کے دوران انہوں نے ان کے بچوں کے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو شخصیت ان کے ذہن میں آتی ہے، وہ نیلسن منڈیلا ہیں۔
مزاحیہ انداز میں، پروڈکشن کمپنی اے جی بی او نے بھی روسو کو ٹیگ کیا جن کا برتھ ڈے 18 جولائی ہے۔دوسری جانب، پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے رومانوی انداز میں ریڈ کارپٹ پر پریانکا کے گاؤن کی ٹرین ٹھیک کرتے ہوئے دکھائی دیے۔فلم کے پریمیئر میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے شریک ہوئے، جہاں پریانکا نے کارل اربن، دیگر کاسٹ ممبران اور ہدایتکار فرینک ای فلاورز سے ملاقاتیں کیں۔