لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے رواں برس کے اخر میں بھارت میں ہونے والے ا?ئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر کوالیفائی کر لیا ہے۔ایک کرکٹ ویب سائٹ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے رواں برس کے اخر میں بھارت میں ہونے والے ا?ئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش بھی میگا ایونٹ کھیلنیکی اہل ہوگی۔لاہور میں کھیلے جا رہے ا?ئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے پوائنٹس ٹیبل پر چھ، چھ پوائنٹ ہو گئے ہیں۔تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر بنگلہ دیش پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں نے باضابطہ طور پر رواں برس ستمبر اکتوبر میں کھیلے جانے والے ا?ئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں گوکہ 5 میچز باقی ہیں تاہم ان کے نتائج جو بھی نکلیں ماسوائے پاکستان اور بنگلہ دیش کی پوزیشن تبدیل کرنے کے کسی اور ٹیم کو اوپر نہیں لا سکیں گے۔کوالیفائر ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے ابتدائی تینوں میچوں میں فتوحات حاصل کیں تو بنگلہ دیش بھی اب تک کھیلے گئے تینوں میچز میں ناقابل شکست رہا ہے۔یہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن ہوگا، 29 ستمبر سے 26 اکتوبر تک ہونیوالے اس میگا ایونٹ کی بھارت چوتھی بار میزبانی کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ اسٹریلیا اپنے اعزاز کے دفاع کے ساتھ ریکارڈ اٹھویں بار ٹرافی اٹھانے کی کوشش کرے گا۔1978، 1997، اور 2013 کے ایڈیشنز کے بعد یہ پہلی بار ہوگا کہ ویمنز ورلڈ کپ میں صرف آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔دوسری جانب ٹورنامنٹ بھارت میں ہونے کے باعث پاکستان کے میچز میزبان ملک میں نہیں ہوں گے۔ اس کے بجائے، گرین شرٹس کے ورلڈ کپ کے تمام میچز بھارت سے باہر کسی نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ ا?نے کے بعد پی سی بی اور بی سی سی ا?ئی میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت 2027 تک ہونے والے تمام ا?ئی سی سی اور اے سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں نہیں بلکہ نیوٹرل مقام پر اپنے میچز کھیلیں گی۔اسی معاہدے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی میزبانی میں گزشتہ ماہ کھیلی گئی ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے تھے۔