لاکھوں کے ڈاکے چوریاں شہری خوفزدہ

 شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں طارق سے 3لاکھ 85ہزار روپے اور موبا?ل فون،لاری اڈا میں اصغر سے 3لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون۔مانگامنذی میں حارث سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، نولکھا میں دانش سے 2لاکھ 85ہزار اور موبائل فون۔ ٹاون شپ میں محسن سے 2لاکھ 45 ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔بادامی باغ اور مصطفی ?باد سے گاڑیاں جبکہ لو?رمال گارڈن ٹاون اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔