پاکستان میں ایک ارب ڈالر کے مصنوعی ذہانت منصوبے کی منظوری

 مصنوعی ذہانت میں ایک ہزار تحقیقی وظائف فراہم کرنا اور تقریبا ایک لاکھ افراد کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دینا شامل ہے
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی سافٹ ویئر صنعت کی بڑی تنظیم نے حکومت کے 2030 تک مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر کے منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔تفصیل کے مطابق یہ اعلان انڈس اے آئی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں کیا گیا، جہاں وزیرِاعظم نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ملک کی مضبوط حکمت عملی پیش کی، جس میں تربیت، وظائف اور انسانی وسائل کی ترقی شامل ہیں۔تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ اب صرف معیشت کا حصہ نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور عالمی مسابقت کے لیے بھی اہم ہے