سعودی ولی عہدسے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

 ریاض(آئی این پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات ہوئی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات کے دوران غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، روس یوکرین جنگ روکنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔