حادثہ 640میٹر گہرائی میں اس وقت پیش آیا جب ایک بھاری چٹان کان میں گر گئی،حکام
آستانہ (آئی این پی )قازقستان میں تانبے کی کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 7مزدور ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قازقستان میں تانبے کی کان میں پیش آئے حادثے میں مرنے والے 7کان کنوں کی لاشیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔حکام کے مطابق یہ حادثہ 640میٹر گہرائی میں اس وقت پیش آیا جب ایک بھاری چٹان کان میں گر گئی۔