آ ج سے بارشوں کا امکان

اسلام آباد(آئی ا ین پی) ملک کے بالائی علاقوں میں  آ ج سے موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برفباری کا سبب بنے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے ۔بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے