3ٹریفک حادثات،طالبہ سمیت 2افراد جاں بحق

6افرادزخمی ہوئے، سکول جانیوالی آٹھویں کی طالبہ مصباح کو ٹرک نے کچلا
 وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چل بسا، رکشہ کو بس کی ٹکرسے 3زخمی
کالا شاہ کاکو (خصوصی رپورٹ)مریدکے میں 3ٹریفک حادثات میں آٹھویں جماعت کی طالبہ سمیت 2افراد جاں بحق، 6زخمی ہوگئے۔سرکاری سکول کی آٹھویں جماعت کی طالبہ مصباح اصغر سکول جانے کے دوران پیدل جی ٹی روڈ کراس کررہی تھی کہ ایک تیزرفتار ٹرک نے کچل ڈالا۔ مصباح کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ مریدکے پرشیخاں والا پمپ کے قریب پیش آیا جہاں لوڈر وین کی ٹکر سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے، تیسرا حادثہ بھی اسی مقام پر پیش آیا جہاں لاہور سے مریدکے کی طرف آنے والی بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ پر سوار تین مسافر عمر فاروق،صغریٰ، حمیرا اور رقیہ زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیوٹیم نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔