مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضہ کرلیںگے
ماسکو (آئی این پی)روسی صدر پیوٹن نے یورپی رہنمائو ں کو خنزیر قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو توقع تھی کہ روس ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہو، انہوں نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضے کی دھمکی بھی دیدی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق روسی جرنیلوں کی تقریب سے خطاب میں پیوٹن نے کہاکہ یہ یورپی خنزیر ماضی کا بدلہ لینے کیلئے روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن روس کے خلاف تمام تباہ کن منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ سب کو توقع تھی کہ روس ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر مخالف فریق اور اس کے سرپرست مجوزہ امریکی امن منصوبے پر سنجیدہ نہ ہوئے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی طاقت سے حاصل کرلے گا