ملزمان سٹے بازی اور سنگین مقدمات میں مفرور اشتہاریوں کو پناہ دیتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنوکر پر سٹے بازی کرنے والے 14 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنوکر پر سٹے بازی کرنے والے 14 ملزمان کوگرفتار کرلیا،ملزمان سٹے بازی اور سنگین مقدمات میں مفرور اشتہاریوں کو پناہ دیتے تھے ،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم ،موبائل ، سنوکر گیند ،سٹیکس اور ریکارڈ رجسٹر برآمد کر لیا گیا ۔گرفتار ملزمان میں افتاب، اکبر، سلمان،صفی اللہ، رضوان، عادل، شاہد،حسنین،فخر،قاسم،سلیم ،عمر،بہلول اور ابوبکر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔