عثمان نے ریاض پر 4 فائر کئے، ٹارگٹ کلر کو موٹرسائیکل بھی ملنی تھی ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے ٹکٹس اور موٹرسائیکل حاصل کرنے کے عوض انسانی جان لینے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق 2جنوری رات سبزہ زار کی حدود میں عثمان نے ریاض پر 4 فائر کئے مقتول ریاض کو 1 فائر پیٹ میں اور 1 فائر ران پر لگا ہسپتال منتقل کیاگیا جانبر نہ ہو سکاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ڈی پی او سبزہ زار عامر ملک کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او سبزہ زار محمد امجد ڈوگر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیاملزم عثمان عرف گرو نے ساتھی ملزم امتیاز صدیق سے مل کر قتل کی واردات کی,ملزم عثمان عرف گرو نے اعتراف کیا ہے کہ مقتول ریاض کو قتل کرنے پر 2 عمرے کے ٹکٹ اور موٹر سائیکل ملنی تھی،ملزم عثمان عرف گرو کو 3 روز میں ہیومن انٹیلیجنس، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزم عثمان ریکارڈ یافتہ اور تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپورہ کا اشتہاری بھی تھاملزم عثمان عرف گرو کے قبضہ سے آلہ قتل پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے سبزہ زار پولیس ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے قتل جیسی سنگین واردات کرنے والے ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔