بچوں کیلئے آئی سی یو کی سہولت حکومت کی اہم پیش رفت ہے،ڈاکٹرعذرا پیچو

بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کیلئے خواتین میں آگاہی پیدا کی جائے گی:صوبائی وزیر صحت 
کرچی(آئی این پی ) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ، ذہنی صحت، بریسٹ کینسر اور جدید طبی سہولیات کیلئے بڑے اقدامات کئے جا رہے ہیں،بچوں کے لیے آئی سی یو کی سہولت قائم کرنا سندھ حکومت کی اہم پیش رفت ہے۔صوبائی وزیر صحت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے زیرِ اہتمام سرطان سے آگاہی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل کی بروقت نشاندہی پر توجہ دی جارہی ہے۔ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ذہنی مسائل اور ڈپریشن کی علامات پہچاننے کی تربیت دی جارہی ہے۔ حمل کے بعد خواتین میں پیدا ہونے والے ذہنی مسائل کی نشاندہی پر بھی توجہ ہے