اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی سماعت کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایوان میں ایک چوہا نمودار ہو گیا۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے فوراً اس کی نشاندہی کی اور کہا کہ ایوان میں چوہا گھوم رہا ہے۔پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ یہ چوہا ہے یا چوہیا، جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ سینیٹر طلال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ایوان کا ماحول کتنا خوشگوار ہے۔واضح رہے کہ اسی اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا۔ بل وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایوان میں پیش کیا تھا، جبکہ اپوزیشن نے اس کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کی بل میں تجویز کردہ ترمیم مسترد کر دی گئی۔