اسلام آباد: سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور پیٹرولیم ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔
انسداد دہشت گردی ترمیمی بل وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایوان میں پیش کیا۔ اپوزیشن ارکان نے اس بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ کی بل میں تجویز کردہ ترمیم مسترد کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ دہشت گردی کے قوانین سخت کیے جاتے ہیں، اتنی ہی دہشت گردی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا موقف تھا کہ قوانین کی اصلاح ضروری ہے، سختی نہیں، اور ماضی کے لاپتہ افراد کے معاملات کے حل کے لیے یہ قانون کافی مؤثر نہیں۔دوسری جانب سینیٹ نے پیٹرولیم ترمیمی بل بھی منظور کر لیا، جسے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیش کیا۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے اراکین اس موقع پر واک آؤٹ کر گئے۔