کراچی میں ادھورے ترقیاتی کام بارش کے بعد شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث

کراچی میں ادھورے ترقیاتی کام بارش کے بعد شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث

کراچی میں جاری ترقیاتی کام اور ناقص سیوریج نظام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 لیاقت آباد ڈاکخانہ کے علاقے میں سیوریج لائن کے گڑھوں میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، کیونکہ گڑھوں کو سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد بند نہیں کیا گیا تھا۔نارتھ ناظم آباد کے لنڈی کوتل چورنگی کی سڑک کا ایک حصہ بھی دھنس گیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھوں کے اردگرد پتھر رکھ کر خطرے کو کم کرنے کی کوشش کی۔شہر میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث گلشنِ معمار، ملیر، قائد آباد، شارعِ فیصل اور ملحقہ علاقوں میں بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔ شہریوں سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی جمع ہونے والے علاقوں سے گزرنے سے گریز کریں۔