لاہور(کرائم رپورٹر)جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں سے نا مناسب سلوک پر نجی سکیورٹی کمپنی کی خاتون گارڈ کو فارغ کردیا۔ یہ فیصلہ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد کی ہدایت پر کیا گیا۔ایم ایس نے اس موقع پرکہا غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عملہ ہسپتال میں آنے والے ہر مریض اور تیماردار سیاحترام کے ساتھ پیش آئے ۔