ایران چاول اور 60 فیصد گوشت پاکستان سے خریدے گا:رانا تنویر

اسلام آباد(آئی  این پی)ایران نے بڑی مقدار میں چاول اور ملکی ضرورت کا 60 فیصد گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی کرادی۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایران میں اعلی سطح  وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا۔رانا تنویر حسین نے بتایا کہ ایران نے اپنی چاول کی بڑی درآمدات پاکستان سے خریدنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستانی آموں کی برآمدات میں رکاوٹیں ختم کی جائیں گی، ایران نے آموں کے درآمدی پرمٹس اور زرمبادلہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، مذاکرات میں گوشت اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو اولین ترجیح دی گئی، ایران اپنی 60 فیصد گوشت کی خریداری پاکستان سے کرے گا۔انہوں  نے  بتایا کہ ایران نے مکئی کی بڑی مقدار میں درآمدات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے، مکئی کی برآمدات میں رکاوٹیں فوری طور پر دور ہوں گی،