لاہور(سپورٹس ڈیسک) کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ پاور پلے میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے بولرز نے جیت یقینی بنادی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ جیمز ونس نے بہت زبردست اننگز کھیلی، جانتے تھے محمد نبی ایسی پچوں پر بہت کارا?مد ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جانتے تھے اس پچ پر گیند اسپن ہوگی، پاور پلے میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے بولرز نے جیت یقینی بنادی۔