28فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 2 ریسٹورنٹس بند

ناقص آئل، ایکسپائر ساسز،کھلے مصالحے اورممنوعہ نمک تلف :فوڈاتھارٹی 
لاہو (خصوصی رپورٹ)لاہوریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی کا مشن، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جوہر ٹا ئون، پی آئی اے روڈ، گلبرگ کے علاقوں میں چیکنگ کی گئی، 28فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 2 ریسٹورنٹس بند کیے گئے، 12کو 4لاکھ کے جرمانے عائد کر کے 10 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، 1من ناقص آئل، ایکسپائر ساسز،کھلے مصالحے اورممنوعہ نمک تلف کر دی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ریسٹورنٹس کو بند کیا گیا، غیر معیاری آئل کا استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ ٹوٹے فرش،گندا واشنگ ایریا،مکھیوں ،مچھروں کی بھرمار پائی گئی، قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار ہرگز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا پنجاب فوڈاتھارٹی کے وضع کردہ قوانین انتہائی آسان اور قابل عمل ہیں۔ملاوٹ اور جعلساز مافیا کو ہرگز رعایت نہیں، خوراک کی تیاری سے ترسیل تک چیکنگ کی جا رہی ہے۔