گلی محلوں میں افطار پوائنٹس کی چیکنگ کے لئے فوڈ اتھارٹی کا بائیک سکواڈ بھی تیار رہے گا
لاہور ( کرائم رپورٹر)ماہ صیام سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن پلان تیار ہو گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے اختتام تک سحر و افطار پوائنٹس کی چیکنگ کے لئے مکمل پلان مرتب کر لیا گیا، گلی محلوں میں افطار پوائنٹس کی چیکنگ کے لئے پی ایف اے بائیک سکواڈ بھی تیار رہے گا، فوڈ سیفٹی ٹیمیں سحر و افطار اور رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہیں گی، ناقص گھی اور کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر سحر و افطار پوائنٹس کو بند کیا جائے گا۔