بس چلاتے خطرناک سٹنٹ ،ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر

محفوظ شاہرات اور محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے:موٹر وے پولیس 
لاہور(کرائم رپورٹر)بس چلاتے ہوئے خطرناک سٹنٹ کرنے والا ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 سیال موڑ پر دوران ڈرائیونگ کرنسی نوٹ گننے والے بس ڈرائیور کی گرفتاری سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس ڈرائیور نوٹ گن رہا تھا، لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور پر تھانہ لکسیاں میں ایف آئی آر درج کر لی گئی،بس ڈرائیور کا خطرناک عمل روڈ یوزر کے لیے نہایت خطرناک ہوسکتا تھا،محفوظ شاہرات اور محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور کیخلاف موٹر وے پولیس کے انسپکٹر ایاز خان کی مدعیت میں تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا، ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی سے متعدد قیمتی جانوں کا ضائع ہوسکتا تھا، ملزم ڈرائیور خالد جاوید سکنہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔