3سو سے زائد گاڑیوں کی خریداری کیلئے سوا 2ارب کے فنڈز جاری کئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سنگین جرائم پر قابو پانے کیلئے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ متحرک ہوگیا سی سی ڈی کو فوری فعال کرنے کیلئے فنڈز کا اجرا کردیا گیا ذرائع پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفاتر اور عارضی طور پر فراہم کردیئیگئے۔۔حکومت نے سی سی ڈی کو 2ارب 78 کروڑ کے جاری کردیئے گئے3سو سے زائد گاڑیوں کی خریداری کیلئے سوا 2ارب کے فنڈز جاری کئے گئے سیکریٹ سروسز کے لئے26کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔پٹرول اور کاسٹ آف انوسٹی گیشن۔دفاتر کے کرایوں کی مد میں ساڑھے 7 سات کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئیبقیہ فنڈز سے فرنیچر اور سافٹ وئیر کی تیاری کی جائے گی۔۔لاہور کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی 15 کے قریب گاڑیاں اور تمام دفاتر سی سی ڈی کے حوالے کردیئے گئیبڑے اضلاع میں سی سی ڈی کے افسران کے لئے 8 آٹھ گاڑیاں جبکہ چھوٹے اضلاع میں 5پانچ گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔۔ریجنل اور ضلعی افسران کی تعنیاتیوں کیبعد سی سی ڈی نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے