لاہور میں موسم خوشگوار، بارش کا امکان نہیں

لاہور میں موسم خوشگوار، بارش کا امکان نہیں

لاہور میں آج صبح کا آغاز دھوپ کی کرنوں کے ساتھ ہوا، تاہم حالیہ بارش کے باعث موسم میں خنکی کا احساس برقرار ہے اور درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔موسم کی موجودہ صورتحال کے مطابق شہر میں ہوائیں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔حالیہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات میں نسبتاً خوشگوار موسم کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔