لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، آج 20 سے 80 فیصد بارش کا امکان

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، آج 20 سے 80 فیصد بارش کا امکان

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں 20 سے 80 فیصد تک بارش کا امکان ہے۔ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور دن بھر وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔