ثاقب چدھڑ کے ساتھ تنازع کے دوران مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا:اداکارہ
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے وہ شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھیں۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل پیش آنے والے شدید ذہنی دباؤ کے بارے میں گفتگو کی۔اداکارہ نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ اس دوران مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔، میں جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں‘ اس صورتحال کے دوران خوف تھا کہ حمزہ مجھے چھوڑ دیں گے لیکن اس موقع پر انہوںنے میرا بہت ساتھ دیا، اس مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مجھے حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔