معاذ صداقت سی پی ایل میں تیز ترین سنچری بنانیوالے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

معاذ صداقت نے 8چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 49گیندوں پر 112رنز بنائے،بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگز مین کو 145رنز کا ہدف دیا تھا
جمیکا (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر معاذ صداقت کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل)کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کیخلاف کرکٹر معاذ صداقت نے 44گیندوں پر سنچری اسکور کی۔معاذ صداقت نے 8چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 112 رنز بنائے۔بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگز مین کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔جمیکا کنگز مین نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 9 و کٹوں سے شکست دے دی۔