اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کا وفد مذاکرات کیلئے 23 ستمبر کو پاکستان آئے گا، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ا یفکے مابین اقتصادی جائزہ مذاکرات کی تیاریاںجا ری ہیں، آئی ایم ایف کا وفد 23 ستمبر کو پاکستان کاد ورہ کررہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران جون 2026 تک کی معاشی کارکردگی اور اسٹرکچرل بینچ مارک کے تحت مقررہ اہداف پر آئی ایم ایف کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔