اقبال اکیڈمی اور ایوان اقبال کا پرفارمنس آڈٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اقبال اکیڈمی اور ایوان اقبال کا پرفارمنس آڈٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچرڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی این سی اے کی جانب سے 2017 سے 2019 کے دوران کنسلٹنٹس کی تعیناتی بغیر اشتہار اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی پیشگی منظوری کے بغیر کی گئیں جس پر کنوینر کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 دنوں میں رپورٹ طلب کر لیا