ایچ ای سی اور اقبال اکیڈمی میں باہمی تعاون بڑھانے کافیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)علامہ اقبال کی فکر اور فلسفے کو فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور اقبال اکیڈمی پاکستان نے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ادارے تحقیق اور تعلیم کے شعبوں میں اشتراک کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے، جبکہ ملک بھر میں اقبالیات کے مطالعے کو فروغ دیا جائے گا۔اس سلسلے میں طلبا، محققین اور تعلیمی اداروں کی معاونت کے لیے بھی مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ نئی نسل کو علامہ اقبال کے افکار سے روشناس کروایا جا سکے۔