اپردیر: ایم پی اے گل ابراہیم کی گاڑی کھائی میں جا گری

 پشاور (آئی این پی)خیبرپختونخوا صوبہ کے علاقے  اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی کے حادثے میں دوساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق ایم پی اے پی کے 11 گل اِبراہیم کی گاڑی روندیش کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی تھی،تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر پہنچادیاگیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پی اے سمیت تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔