پتوکی میں سموگ بڑھنے لگی

پتوکی (خصوصی رپورٹ) تحصیل پتوکی اور گرد و نواح میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اورحکومتِ پنجاب کی جانب سے موسمی احکامات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے م ئوثر لائحہ عمل سامنے نہیں آ سکا۔ متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث سموگ پھیلانے والے عناصر نے دھان کی باقیات کو بے دریغ آگ لگانا شروع کر رکھی ہے۔ اس سے اٹھنے والا زہریلا دھواں نہ صرف سموگ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے بلکہ شہریوں کی صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لینے اور متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔