اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرحوم مذہبی اسکالر اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھا ہے۔
اشنا شاہ کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں یاسر حسین نے مختلف موضوعات پر گفتگو کے دوران یہ انکشاف کیا۔انہوں نے بتایا کہ خواب میں عامر لیاقت امریکا میں ایک خوبصورت گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے، اور وہ ان کے گھر قیام کے لیے گئے تھے۔ یاسر حسین نے مزید بتایا کہ خواب میں عامر لیاقت نے شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ یاسر حسین کے اس انکشاف نے ان کے مداحوں اور شائقین میں حیرت اور دلچسپی پیدا کردی ہے۔