افغان کرکٹ بورڈ نے سیاسی اثرات کے تحت پاکستان کے ساتھ طے شدہ ٹی20 سیریز منسوخ کردی، جس سے کھیل کو سیاست سے الگ کرنے کا دعویٰ دم توڑ گیا۔
افغانستان کا کرکٹ بورڈ بھی پاکستان کے خلاف اپنی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نقش قدم پر چل پڑا ہے۔ حالیہ کشیدگی کے بعد افغانستان نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچز اور نومبر میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز سے بھی دستبرداری اختیار کرلی ہے۔نومبر میں ہونے والی اس سیریز میں پاکستان، افغانستان، اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل تھیں۔ افغان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل بیان میں یہ فیصلہ بھارت کو خوش کرنے اور سیاسی مفادات کے تحت کیا ہے۔