سپین میں عظیم مصور پکاسو کی نایاب پینٹنگ چوری ہوگئی

میڈیرڈ(آئی این پی )سپین میں عظیم مصور پابلو پکاسو کی ایک قیمتی پینٹنگ نمائش تک پہنچنے سے پہلے ہی پراسرار طور پر چوری ہو گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق پکاسو کی یہ نایاب تخلیق اسٹِل لائف وِد گٹار ساڑھے 6 لاکھ یورو مالیت کی ہے، جو  ایک آرٹ نمائش کے لیے بھیجی جا رہی تھی۔