خواتین جینیٹک طور پر مردوں سے زیادہ ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں :سائنسی تحقیق

سڈنی (آئی این پی)آسٹریلوی سائنسدانوں کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین میں کلینیکل ڈپریشن کا جینیٹک امکان مردوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے۔سائنسی جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع اس تحقیق کے مطابق 2  لاکھ سے زائد افراد کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا گیا جنہیں ڈپریشن لاحق تھا اور خواتین میں وہ جینیٹک نشانیاں تقریبا دوگنی پائی گئی ہیں جو ڈپریشن سے منسلک ہیں