نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں: رانا مشہود احمد خاں
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چند ماہ قبل ڈیجیٹل یوتھ ہب کا اجراء کیا گیا تھا، جس کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر تمام ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے۔