وزیراعلی کی درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور اڈیالہ جیل کے افسروں کو فریق بنایا گیا
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کابینہ کی تشکیل اور صوبائی گورننس پر رہنمائی کے لیے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ درخواست اس امر پر مبنی ہے کہ ایک روز قبل ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تھی۔ ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ملاقات کے لیے فوری احکامات جاری کیے جائیں تاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکیں