انسپکٹرز کی خالی 8 اسامیاں پر 15 انسپکٹرز کو او پی ایس بناپر ترقی دے دی گئی
لاہور(دانش منیر)محکمہ ایکسائز پنجاب کے بہاولپور ڈائریکٹوریٹ میں غیر قانونی، منفرد ، نرالی ترقیاں دے دیں ‘انسپکٹرز کی خالی 8 آسامیاں پر 15 انسپکٹرز OPs بناپر کو ترقی دے دی ،ذرائع کے مطابقانسپکٹرز 8 کی خالی آسامیوں مین سے 6 ڈائریکٹ کوٹیکی سیٹوں پر بھی ops پر ترقی دیدی گئی ‘ڈائریکٹر ایکسائز بہاولپور نے سئنیر افسران کو عہدے سے ریلیو کرکے جونیر کو ترقی دے دی ‘ڈائریکٹر ایکسائز بہاولپور نے سینیر، جونیر اور ہیڈکلرکوں کو ops انسپکٹربناکر مستقل انسپکٹرز کوعہدوں سے ریلیو کردیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں سینئر کلرک ذیشان خان، محمد حسین کو Ops کے تحت انسپکٹر کا عہدے دے دیا ،سینئر کلرک ذیشان خان کو Ops کے تحت انسپکٹر کا عہدہ دیکر انسپکٹر نصیر عباسی کو ریلیو کردیا ،جونیر کلرک محمد اورنگزیب خان کو بھی Opsکے تحت انسپکٹر کے عہدے سے نواز دیا ،جونیر کلرک محمد اورنگزیب خان کو انسپکٹر بناکر انسپکٹر سید محسن عباس بخاری عہدے سے ریلیو کردیا ‘جونیر کلرک حافظ توصیف الرحمن کو Ops کے تحت انسپکٹرکا عہدے دیکر بہاولپور میں روڈ چیکنگ کی زمہ داریاں سونپ دیں ،جونیر کلرک حسن شاہد ops کے تحت ایکسائز انسپکٹر رحیم یار خان کا عہدہ دے دیا،جونیر کلرک حسن شاہد ops انسپکٹربنا کر انسپکٹر حسن شفیق جتوئی کو ریلیو کردیا ،سینئر کلرک شاہد منظور کو ops کے تحت انسپکٹر بنا دیا‘انسپکٹر ops شاہد منظور کو بہاولپور کی نئی رجسٹریشن برانچ بہاولپور کی زمہ داریاں سونپ دیں، جونیر کلرک شاہد عباسی، حاجی عرفان ارشد کو بھی Opsکے تحت انسپکٹر بنا دیا،جونیر کلرک احسن منیر، ، محمد حسین، کو Opsکے تحت انسپکٹر بنا دیا،رحیم یار خان سے ہیڈ کلرک محمد احمد کو Ops انسپکٹر بنا کر انسپکٹر جام شفیق احمد کو ریلیو کردیا،رحیم یار خان کے جونیر کلرک نعمان محمودکو ops کے تحت ایکسائز انسپکٹر بنا دیا، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایکسائز بہاولپور محمد آصف موقف دینے گریزاں ہیں