کراچی سے قلعہ ستار شاہ جانے والی مال بردار ٹرین الٹ گئی

لاہور(آئی این پی )پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور میں فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ترجمان ریلوے ملتان کے مطابق حادثہ منگل کی صبح 5 بج کر 25 منٹ پرپیش آیا، مال بردار ٹرین کراچی سے قلعہ ستار شاہ جا رہی تھی کہ ٹیکنیکل فالٹ کے باعث فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن سمیت 7 لوڈڈ بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملتان اور سکھر سے ریلیف کرینز جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، اپ ٹریک بند ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت ڈائون ٹریک سے جاری ہے۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ریلوے کے متعلقہ افسران اور عملہ جائے حادثہ پر موجود ہیں جو بحالی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ملک میں رواں سال اب تک مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے 55 سے زائد حادثات رپورٹ ہوچکے ہیں