نئے صوبوں کی تعداد اور بنانے کا طریقہ کار قیادت طے کرے گی عظمیٰ بخاری

مریم نواز کی کارکردگی پر تنقید کرنے والے عناصر ان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، کرپشن کا جھوٹا بیانیہ بنا کر حکومتی کارکردگی کو متاثر نہیں کیا جا سکتا
وزیراعلیٰ  کرپشن کے خلاف جہاد کی طرح مہم چلا رہی ہیں‘ بانی پی ٹی آئی  کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے:پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو
لاہور(قاسم علی)، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  وزیراعلیٰ  مریم نواز کی کارکردگی پر تنقید کرنے والے عناصر ان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، کرپشن کا جھوٹا بیانیہ بنا کر حکومتی کارکردگی کو متاثر نہیں کیا جا سکتا،بانی تحریک انصاف  کی جانب سے خط تحریری این آر او کی کوشش ہے‘مریم نواز کی کارکردگی کا بیانیہ مخالفین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، وزیر اطلاعات مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر کرپشن کا جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ  کرپشن کے خلاف جہاد کی طرح مہم چلا رہی ہیں‘انہوں نے کہا چودھری سالک حسین کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف قانونی نوٹس بھجوایا گیا، بانی پی ٹی آئی  کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، بانی پی ٹی آئی  کی صحت پر قیاس آرائیوں کے بجائے مستند طبی معلومات اہم ہیں، نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت کرے گی، نئے صوبوں کی تعداد اور قیام کا طریقہ کار قیادت طے کرے گی