خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر چیچہ وطنی نے خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار کرکے 5 کلو سے زائد منشیات بر آمد کرلی۔ ڈی پی او ساہیوال کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ صدر مدثر غفار خان کی سربراہی میں کریک ڈا ئون جاری ہے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 کلوگرام سے زائد چرس اور 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن بر آمد کر لی۔