ورک ویزے پر آنے والے غیرملکی کارکنان کا اقامہ 90 روز کے اندر جاری کرانا لازمی ہے
مقررہ تین ماہ کی مدت کے دوران اقامہ جاری نہ کرانے کی صورت میں 500 ریال جرمانہ ہوگا
ریاض( آئی این پی ) سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات نے کہا ہے کہ اقامے میں موجود تصویر واضح فرق ہونے کی صورت میں فوٹو تبدیل کرنے کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات نے اقامے سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔اقامہ میں تصویر کی تبدیلی اس وقت کی جاتی ہے جب چہرے کی شناحت میں کسی قسم کی تبدیلی آئے اس کے لیے واضح جواز فراہم کرنا ضروری ہے بغیر وجہ کے تصویرتبدیل نہیں کی جاتی۔رپورٹس کے مطابق ایک اور سوال کے جواب میں جوازات نے کہا ہیکہ غیرملکی کارکن کے اقامے پر موجود تصویر اور اس کی شکل میں واضح فرق ہونے کی صورت میں تصویر کی تبدیلی کے لیے اپنے شہر کے جوازات کے دفترمیں اپوائنٹمنٹ حاصل کیا جائے، درخواست گزار کا پاسپورٹ کارآمد اور نئی تصویر کا ہونا ضروری ہے۔