مودی سرکار کی کینیڈا اور امریکہمیں مداخلت کا انکشاف

بھار ت مخالف آوازوں کو خاموش کرانے کیلئے خفیہ کارروائیوں میں ملوث 
ٹورنٹو(آئی این پی )کینیڈا اورر امریکہ میں بھارتی سرکاری اور حکومتی حکام کی مبینہ مداخلت پر نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرسیپٹڈ کمیونی کیشنز میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، بھارت کی ریاستی دہشت گردی اب بین الاقوامی سرحدوں کو پار کر چکی ہے، بھارت میں انتہا پسند ہندوتوا سوچ نے ریاستی اداروں کو زہریلا کر دیا ہے۔مودی،امیت شاہ قیادت کے دور میں بھارت ایک غیر ذمہ دار اور جارح ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے، بھارتی حکومت بیرون ملک مخالف آوازوں کو خاموش کرانے کیلئے خفیہ کارروائیوں میں ملوث پائی گئی