بلوچستان اسمبلی، شہریوں سے سندھ پولیس کے رویے کیخلاف قرارداد منظور

 مقامی لوگوں سے شکایات کی تفصیل ، صدر اور وزیراعلی سے خود بات کروں گا:۔علی حسن زہری 
کوئٹہ (آئی این پی)کراچی میں مقیم شہریوں سے سندھ پولیس کے رویے کیخلاف قرارداد مشترکہ طور پر بلوچستان اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اہلیان بلوچستان سے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سندھ پولیس رشوت لیتی ہے بلوچستان کے لوگوں کو لینڈمافیا اور پولیس ہراساں کر رہی ہے۔ارکان اسمبلی کی تجویز پر سندھ حکومت سے رابطہ کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے۔پیپلزپارٹی ارکان نے مقف اپنایا کہ کسی قومیت کیخلاف کارروائی نہیں ہو رہی اور ادارے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔علی حسن زہری نے کہا کہ مقامی لوگوں سے متعلق شکایات کی تفصیل دیں، صدر اور وزیراعلی سے خود بات کروں گا